حیدرآباد۔18جولائی(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر برائے شہری ہوا باز اشوک گجا پتی
راجو نے آج بتایا کہ کل یوکرین میں تباہ شدہ ملیشیائی طیارہ میں کوئی
ہندوستانی نہیں ہے۔ انہوں نے اس حادثہ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حادثہ کے بعد تمام
ہندوستانی ایرلائن اداروں کو
یوکرین کے ذریعہ فضائی خدمات کو روک دینے کے احکام جاری کر دئے گئے۔ آج
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو طیارے یوروپ اور شمالی امریکہ
روانہ ہوئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ان دونوں طیاروں کی راہ کو یوکرین سے ہٹا
کر واپس لایا جا رہا ہے۔